اکنا سسٹرز حجاب ڈے کی چند جھلکیاں

یٰاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِهِنَّؕ

 

حجاب مسلمان عورت کے لیے ایک ایسا فریضہ ہے جو وہ احکامِ الہیٰ کے تحت ادا کرتی ہے، پردہ و حجاب عورت کو تقدس ہی نہیں تحفظ بھی عطا کرتاہے۔

قرآن میں متعدد بار حجاب کا ذکر ہے سب سے پہلے سورة الاحزاب میں آیتِ حجاب نازل ہوئی۔ اس کے بعد حجاب کا حکم سورة النور کی آیت نمبر۳۰ میں نازل ہوا اسکے علاوہ بھی متعدد جگہ پر عورتوں کو اپنے جسم کی ساخت اور خوبصورتی کو چھپانے اور پرد ہ کرنے کی تاکید کی ہے-

پردہ ہی وہ عمل ہے جسے نبی کریم ﷺ نے عورتوں کا جہاد کہا ہے

 

حجاب اُمت مسلمہ کا وہ شعار، مسلم خواتین کا وہ فخر و امتیاز جو اسلامی معاشرے کو پاکیزگی عطا کرنے کا ایک ذریعہ تھا اور ہے لیکن اسلام دشمن عناصر کی سالہا سال کی سازشوں کے نتیجے میں آج بھرپور حملوں کی زد میں ہے۔ مسلم دنیا کو پاکیزگی سے ہٹا کر بے حیائی کی دلدل میں دھکیلنا اور عورت کو ترقی کے نام پر بے حجاب کرنا شیطانی قوتوں کا ہمیشہ سے ہدف رہا ہے ۔

 

 الحمداللہ اکنا سسٹرز حجاب کو پرموٹ کرنے ، اسکے استعمال کے فوائد کو منظر عام پر لانے  اور امریکہ کے غیر اسلامی معاشرے میں ایک مسلمان عورت کو اپنی شناخت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے کیا کرنا ہے اور اس کو کس طرح اپنی نئی نسل تک پہنچانا ہے اسکے لےبہت اہم کردا ادا کر رہی ہے جس میں سے ایک اہم کام حجاب ڈے کا انعقاد ہے۔ لہذا ہر سال فروری کے مہینے میں حجاب ڈے منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال تمام شہروں کے مختلف چیپٹرز میں حجاب ڈے منایا گیا الحمداللہ  مختلف سب چیپٹرز میں حجاب ڈے پر کہیںmallاور کہیں لائبریرز میں بوتھ لگائے گئے جس پر مسلم اور نان مسلم سب ہی لوگوں نے دلچسپی لی  نان مسلم   کو حجاب کی اہمیت اسکے فوائد  بتائے گئے اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔

Non-Muslim خواتین کو حجاب پہننا بھی سکھایا گیا، جسے بہت زیادہ لوگوں نے سراہا۔ ICNA Sisters نے YouTube چینل پر “Hijab: A Voice, A Statement” کے عنوان سے ایک Symposium کا اہتمام کیا۔ جس میں سوشل میڈیا پر حجاب کی اہمیت کے حوالے سے پوسٹ اور ویڈیوز شئر کی گئی اور تقریبا دس ہزار لوگوں تک میسیج پہنچایا Hijab Day پرمختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر  deomastration نیویارک سٹی ہال(NYC hall) پر کیا گیا جہاں پر ٹیبل بھی لگائی گی قران کے ترجمہ اور اسلام سے اور حجاب سے متعلق فلائر رکھے گے اور حجاب گفٹ میں دیے گیے ۔

  ہیوسٹن

 کی ٹیم نے ایم یس اے  کے اسٹوڈنٹ کی مدد سے یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں اسٹال لگایا جہاں اسٹوڈنٹس نے بہت مؤثر انداز میں اسلام کا انٹروڈکشن  رکھا  اور اللہ کے فضل سے دو افراد ایک لڑکا اور دوسری لڑ کی نے اسلام قبول لیا۔

 

ورجینیا 

ورجینیا میں بھی حجاب ڈے لائبریری میں منعقد کیا گیا جہاں بہت ہی خوشگوار واقعہ پیش آیا ایک بزرگ(امریکن) ٹیبل پر روکے اور گفتگو کے دوران بتایا کہ انکی اہلیہ ہسپتال میں ہیں اور یہ ان کو ملنے جا رہے ہیں ہماری دعوت پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے لئیے دو اسکارف منتخب کیے اپنی وائف کے لیے  اور کچھ کریونز اور ، مارکرز اور رنگین کاغذ استعمال کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لئیے کارڈ بنایا اور بہت شکرگزار ہوتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لئیے تحفے لیکر گئے۔

یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مہربانی کے چھوٹے چھوٹے کام کس طرح کسی کی زندگی میں خوشی اور سکون کا باعث بنتے ہیں اور دیر پا اثرات مرتب کرسکتے ہیں ۔

 

سیئٹل

لائبریری میں دو گھنٹوں کے لیے ایک کمرہ ریزرو کیا گیا جہاں خواتین میں حجاب اور مختلف ثقافتوں میں حجاب کے موضوع پر ایک نمائش منعقد کی گئی۔ اس موقع پر متعدد interactive میزیں لگائی گئیں، جن میں حجاب پہنے  کی میز، دعوتی مواد، رنگ بھرنے کے صفحات، ہلکی ریفریشمنٹ (اسنیکس)، اور کتب شامل تھیں۔یہاں کچھ خواتین نے حجاب پہنے کی پریکٹس بھی کی ۔

سانتا کلارا

 اپنی مقامی لائبریری کے سامنے حجاب ڈے کا اسٹال لگایا۔ جس پر  انگریزی اور ہسپانوی زبان میں بروشرز اور قرآنِ مجید موجود تھے۔ کئی افرادنے اسٹال پر وزٹ کیا اور اسلام اور حجاب سے متعلق  سوالات کیے، اور کچھ نے حجاب آزمانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ جن لوگوں نے حجاب آزمایا،  انہیں وہ حجاب تحفے کے طور پر دیے گئے ۔

 

لاس انجلز

لاس انجلز میں بھی سوک سینٹر لائبریری میں حجاب ڈے پر بوتھ لگایا گیا ۔ یہان بھی فری قرآن اور حجاب تقسیم کیے گئے اور لوگوں کی دلچسپی کے لئیے فری مہندی بھی لگائی گئی ۔

   حاضرین کو حجاب کی اہمیت بتائی اور اسلام میں عورت کو کور کرنے کی اہمیت اور دلیل سمجھائی ، الحمداللہ دو سے تین افراد نے شہادہ لیا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ۔

اسی طرح امریکہ کے مختلف شہروں میں ماہ فروری میں حجاب ڈے کے بوتھ لگائے گئے اور الحمداللہ بہت زیادہ کامیابی کے ساتھ حجاب کو انٹروڈیوزکرایا گیا۔

 

اکنا سسٹرز کے زیر اہتمام ملک کے مختلف حصوں میں حجاب بوتھ اسلام کی دعوت اور حجاب مسلمان عورت کا پہچان اور فخر ہے اس سوچ کو واضح کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں اور  ساتھ ساتھ اس کوشش سے قران کا پیغام  قرآن کے فری ترجمے بہت سے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں اور کچھ لوگوں کے اسلام قبول کرنے کا زریعہ بھی بن رہے ہیں ۔