عزیز  بہنو

عزیز  بہنو!

ہم نے بے شمار دفعہ  یہ بات سنی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بھی فرد اور قوم کی حالت اس وقت تک تبدیل نہیں کرتے ہیں

جب تک کہ اس فرد یا قوم کے اندر خود حالات کو تبدیل کرنے کی خواہش موجود نہ ہو ۔

ترجمہ  سورہ محمد- ۳۸

اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمھاری جگہ کسی اور قوم   کو لے آے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے ۔

عزیز بہنو!  بحثیت مسلمان امت کے فرد کے ہم سب کو اپنی اپنی جگہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ   اپنی موجودگی اور اپنی حثیت بنانے کے لیے ہمیں  خود ہی کوشش کرنا ہوگی  اور اللہ نے جو صلاحیتیں اور علم دیا ہے اس کو اللہ کے دین کی خدمت میں لگانا اور اللہ کے مدد گار(نحن انصار اللہ ) بننا ہوگا

 امریکہ کے شہری ہونے کی اہمیت کو بھی سمجھیں اور دین اسلام کے اس تقاضہ کو بھی کہ اللہ رب العالمین کی طرف سے ہمیں ذمہ دار بنایا گیا کہ ہم انسانیت کے کام آئیں  اور دین کی دعوت ان لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں

 جن کو اسکے  پیغام  کا نہیں پتہ ہے  اپنی کمیونٹی کے لیے فائدہ مند بن سکیں اور معاشرے میں امن و انصاف کی جہدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنے والے بنیں

اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم جانیں کہ ووٹ ایک امانت ہے  ہر ووٹ اپنی جگہ پر کچھ اچھا یا برا کرنے کے لیے افراد کو اقتدار میں لاتا ہے انکو طاقت پہنچاتا ہے۔۔ اس وقت مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ایسی موجود ہے جو اپنے ووٹ کے حق کو استعمال نہیں کر رہی ہے۔

 اس بات کی فکر صرف خالی  الیکشن کے دنوں میں  کرنے کی نہیں بلکہ یہ  مستقل  کرنے کا کام ہے  ہمیں ان دو باتوں پر مستقل توجہ دینی اور دلانی ہوگی کہ ہماری  فیملی ہمارے دوست احباب ہر کوئی ووٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہوں  تاکہ ہم اپنا ووٹ کو ڈال کر انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کی کوشش میں اپنا حصہ ڈال سکیں      اور  اپنی  کمیونٹی کے کاموں کا حصہ بنیں آپکی موجودگی آپکا مثبت کردار  وقت کا تقاضہ اور دینی فریضہ ہے اور اس ہی طریقہ سے شھادت حق کا فریضہ پورا ہوتا ہے اگر ہم یہ کام نہیں کریں گے تو اللہ ہمیں بہتر لوگوں سے بد ل دیگا

وسلام۔ مدیرہ نور

راضیہ فرحین