زردہ(میٹھے چاول)

زردہ(میٹھے چاول)

اجزاء:

چاول:ایک کپ

چینی:ایک کپ

سبز الائچی: تین ،چار

لونگ:تین عدد

نمک:۱/۳ ٹی سپون

گھی(دیسی): ۱/۳ کپ

مکس ڈرائی فروٹ:بادام،پستہ،کشمش،ناریل (باریک کٹا ہوا)ا کپ

پانی یا دودھ:۱/۳ کپ

اورنج فوڈ کلر:۱/۲ ٹیبل سپون

پکانے کا طریقہ۔۔۔۔

ایک پین میں پانچ کپ پانی لیں پھر اس میں اورنج فوڈ کلر ڈال کر اور چٹکی نمک ڈال کر ہلکا سا ابال آنے پر چاول ڈال کر دو کنی تک ابال لیں۔

پھر چاولوں کو چھان کر ایک دوسرے پین میں گھی لے لیں اس میں سبز الائچی اور لونگ کڑکڑائیں۔ پھر اس میں سارے ڈرائی فروٹ ڈال دیں پھرچینی اور پانی ایک ساتھ ڈال کر چینی کو پکنے دیں۔

جب چینی پک جائے تو اس میں چاول شامل کر دیں

یاد رہے کہ چاول ہلکے ھاتھ سے مکس کریں تاکہ نہ ٹوٹیں۔

مکس کرنےکے بعد دس منٹ تک دم لگا دیں (ہلکی آنچ پر)

اس کے بعد مزیدار زردہ نوش فرمائیں